8 فروری، 2007، 10:40 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

انقلاب اسلامی کے بلند و بالا اہداف کے لئے ایرانی فضائیہ بڑے سے بڑا کارنامہ انجام دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے // 22 بہمن امریکی اور اسرائیلی جاسوسی اداروں کی عصبانیت اور تشویش کا دن ہے

انقلاب اسلامی کے بلند و بالا اہداف کے لئے ایرانی فضائیہ بڑے سے بڑا کارنامہ انجام دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے // 22 بہمن امریکی اور اسرائیلی جاسوسی اداروں کی عصبانیت اور تشویش کا دن ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے ایرانی عوام کے حوصلے پست کرنے کے سلسلے میں دشمنوں کی طرف سے چھیڑی جانے والی نفسیاتی جنگ کو دشمنوں کی کمزوری اورانکی شکست کی علامت قراردیا اور فرمایا کہ 22 بہمن کو ایرانی عوام انکے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں گے اور دنیا پر واضح کردیں گے کہ وہ اپنے راستے پرپائداری اور استقامت کے ساتھ رواں دواں ہیں

مہرخبررساں کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے فضائیہ کے اعلی حکام کے ایک شاندار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی فضائیہ انقلاب کے اعلی و ارفع اہداف کو آگے بڑھانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے دشمنوں کے گمراہ کن پروپیگنڈوں اور نفسیاتی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رہبر معظم نے فرمایا کہ ایرانی عوام کے حوصلے پست کرنے کے لئے دشمنوں کی طرف سے چھیڑی جانے والی نفسیاتی جنگ درحقیقت ان کی کمزوری اورشکست کی علامت ہے اور ایران کے غیور اور بہادر عوام انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ یعنی 22 بہمن کو اپنے راسخ عزم اور جوش و ولولے کے ساتھ دشمنوں کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں گے اور دنیا پر واضح کردیں گے کہ وہ اپنے اعلی اہداف اور مقاصد کی طرف پائداری اور استقامت کے ساتھ رواں دواں ہیں رہبر معظم نے فرمایا کہ 27 سال پہلے ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کی گئیں لیکن ہماری قوم نے انہی اقتصادی پابندیوں کے سائے میں جدیدعلمی میدانوں کو فتح کیا ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ ایرانی عوام کو ڈرایا یا دھمکایا نہیں جاسکتا  رہبر معظم نے ایران پر امریکی حملے کی افواہوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ایسی حماقت نہیں کرےگا اور اگر اس نے ایسا کیا تو ایرانی عوام اس کو دنداں جواب دیں گے رہبر معظم نے فرمایا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دشمن کو کم تصور نہیں کرنا چاہیے اور یہ بات حقیقت ہے اور ہم دشمن کو کمزور یا کم تصور نہیں کرتے لیکن ہمیں ایرانی عوام کی طاقت اور قدرت کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے اور یہ وہ حقیقت ہے جس کو دشمن بھی خوب سمجھتا ہے اس ملاقات میں فضائیہ کے سربراہ جنرل کمانڈر میقاتی نے فضائیہ کی علمی پیشرفت اور اس کی دفاعی صلاحیتوں سے رہبر معظم کو آگاہ کیا

News ID 445768

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha