مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ كي سلامتي كونسل نے شمالي كوريا كي جانب سے ايٹمي تجربے كي شديد مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ شمالي كوريا چھ ملكي مذاكرات كا سلسلہ بحال كرے
جبكہ اقوام متحدہ ميں شمالي كوريا كے سفير كا كہنا ہے كہ سلامتي كونسل كو ايٹمي تجربے پر شمالي كوريا كو مبارك بادديني چاہيےاقوام متحدہ ميں امريكي سفير جان بولٹن نے نيويارك ميں صحافيوں سے بات كرتے ہوئے كہا كہ سكيورٹي كونسل كے اجلاس ميں تمام اركان نے متفقہ طور پر شمالي كوريا كي جانب سے ايٹمي تجربے كي شديد مذمت كي ہے جان بولٹن نے كہا كہ جنوبي كوريا كے وزير خارجہ كو سلامتي كونسل كا سيكريٹري جنرل نامزد كيا جانا اور شمالي كوريا كا ايٹمي تجربے كا دعوي اس بات كا واضح ثبوت ہے كہ جنوبي كوريا ميں حالات خراب ہيں اقوام متحدہ ميں جاپان كے سفير كے مطابق سلامتي كونسل كے اجلاس ميں شمالي كوريا سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ چھ ملكي مذاكرات كي ميز پر واپس آجائے دوسري جانب اقوام متحدہ كي سلامتي كونسل كے صدر نے كہا كہ شمالي كوريا كا ايٹمي تجربہ عالمي امن كے ليے خطرہ اور سلامتي كونسل اس بارے ميں اہم قدم اٹھائے گي
آپ کا تبصرہ