25 نومبر، 2005، 12:38 PM

برطانوي سفيروزارت خارجہ ميں طلب

تہران ميں برطانوي سفير كو وزارت خارجہ ميں طلب كيا گيا ہے

تہران ميں برطانوي سفير كو وزارت خارجہ ميں طلب كيا گيا ہے

وزارت خارجہ كے مغربي يورپ كے ڈائريكٹر نے تہران ميں برطانوي سفير ريچارڈ ڈالٹن كو وزارت خارجہ ميں طلب كيا ہے اور يورپي ممالك بالخصوص برطانيہ ميں انساني حقوق كي خلاف ورزي پر شديد اعتراض كيا ہے

مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق وزارت خارجہ كے مغربي يورپ كے امور كے ڈائريكٹر رحيم پور نے تہران ميں برطانوي سفير ريچارڈ ڈالٹن كو وزارت خارجہ ميں طلب كيا ہے اور يورپي ممالك بالخصوص برطانيہ ميں انساني حقوق كي خلاف ورزي پر شديد اعتراض كيا ہے  رحيم پور نے برطانوي سفير سے كہا ہے كہ برطانيہ ميں مسلمانوں كے مقدس مقامات ( مساجد اور قبرستانوں ) كي بے حرمتي  اور مسلمانوں اور اقليتوں كے حقوق كي وسيع پيمانے پر خلاف ورزي عالم اسلام كے لئے ناقابل برداشت ہے انھوں نے كہا كہ بہت سے مسلمانوں كو بلا وجہ جيلوں ميں بند كيا گيا ہے مسلمانوں كے گھروں كي تلاشي اور ان پر دہشت گردي كے بے بنياد الزامات كي وجہ سے عالمي برادري ميں كافي تشويش پائي جاتي ہے انھوں نے كہا كہ يورپي ممالك ميں وسيع پيمانے پر انساني حقوق كي پامالي پر عالمي برادري خاموش تماشائي نہيں بني رہے گي  برطانوي سفير نے كہا كہ وہ ايران كے اعتراضات كو جلداز جلد برطانيہ منتقل كرديں گے

News ID 257994

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha