تہران ميں برطانوي سفارت خانہ كے ذرائع ابلاغ سے متعلق امور كے اہلكار ميترا بہنام مجتہدي نے " مہر " كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ صوبہ خوزستان كے حاليہ آشوب ميں برطانيہ پر لگائے گئے ايران كے الزامات كے سلسلے ميں برطانوي وزارت خارجہ نے كوئي بيان جاري نہيں كيا ہے اور فارسي سائٹ نے جو لكھا ہے وہ وزارت خارجہ كے كسي اہلكار كے ساتھ گفتگو ہو سكتي ہے اس نے كہا كہ ايران نے جو الزامات برطانيہ پر لگائے ہيں برطانوي حكومت ان كو قبول نہيں كرتي ہے بي بي سي كي فارسي سائٹ نے لكھا تھا كہ " برطانوي وزارت خارجہ نے ايك بيان جاري كيا ہے جس ميں خوزستان كے آشوب ميں برطانيہ پر لگائے گئے ايران كے الزام كومہمل توصيف كيا گيا ہے" بالآخر مہر خبررساں ايجنسي كے دباؤ كے بعد بي بي سي نے اپني اس خبر ميں اصلاح كي ہے ايران كي وزارت خارجہ كے ترجمان نے گذشتہ ہفتہ اعلان كيا تھا كہ گرفتار شدہ بعض عناصر نے اعتراف كيا ہے كہ انھيں برطانوي فوجيوں نے خوزستان ميں آشوب اور بلوا ايجاد كرنے كي ٹريننگ دي تھي
برطانوي سفارت كے ترجمان نے مہر كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ
بي بي سي كا دعوي درست نہيں ہے // برطانوي وزارت خارجہ نے كسي قسم كا بيان جاري نہيں كيا ہے // بي بي سي نے اپني خبر ميں اصلاح كر لي ہے
تہران ميں برطانوي سفارت خانہ كے ذرائع ابلاغ سے متعلق امور كے اہلكار نے بي بي سي فارسي سائٹ كے اس دعوي كو مسترد كرديا ہے جس ميں كہا گيا ہے كہ برطانوي وزارت خارجہ نے ايك بيان جاري كيا ہے جس ميں صوبہ خوزستان ميں برطانوي مداخلت كے ايراني دعوي كو مہمل قرار دياگيا ہے
News ID 219740
آپ کا تبصرہ