27 جولائی، 2026، 8:18 PM

سابق صہیونی حکام کا ٹرمپ کو خط، غرب اردن کی صورت حال پر انتباہ

سابق صہیونی حکام کا ٹرمپ کو خط، غرب اردن کی صورت حال پر انتباہ

تقریبا 600 سابق فوجی، انٹیلی جنس اور سفارتی عہدیداروں نے کہا کہ آبادکاروں کا بڑھتا ہوا تشدد خطے کو مزید سنگین بحران سے دوچار کر سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے تقریبا 600 سابق اعلی فوجی، انٹیلی جنس اور سفارتی حکام نے امریکی صدر کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے مغربی کنارے میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گارڈین کے مطابق یہ خط اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے متوقع دورہ امریکا سے قبل ارسال کیا گیا، جس میں مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر خبردار کیا گیا ہے۔

خط پر سابق اسرائیلی فوج، موساد، شاباک اور وزارت خارجہ کے متعدد سابق اعلی عہدیداروں کے دستخط موجود ہیں۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ آبادکاروں کے حملے 7 اکتوبر جیسے واقعات سے بھی زیادہ تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔

خط میں امریکی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی آبادکار غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں، زرعی اراضی اور املاک پر حملے کرتے رہتے ہیں، جس کے باعث مسلسل جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آتی رہتی ہیں۔

News ID 1940467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha