6 جولائی، 2026، 8:00 AM

تہران: شہید رہبر انقلاب اسلامی کی تاریخی تشییع کا آغاز

تہران: شہید رہبر انقلاب اسلامی کی تاریخی تشییع کا آغاز

تہران میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی تشییع جنازہ جاری ہے جس میں کروڑوں افراد شریک اور انقلاب اسلامی، شہداء اور قومی استقامت سے اپنی غیرمتزلزل وابستگی کا اظہار کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی تاریخی اور عظیم الشان تشییع کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جس میں کروڑوں کی تعداد میں انقلابی اور قدردان عوام شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، دارالحکومت تہران میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کے جسد خاکی کی باوقار تشییع مقررہ راستوں پر شروع ہو گئی ہے۔ اس موقع پر لاکھوں سوگوار اور انقلابی عوام ایک بار پھر انقلاب اسلامی، شہداء اور وطن کی عزت و خودمختاری کے ساتھ ایرانی قوم کی وفاداری کا عملی مظاہرہ کررہے ہیں۔

صبح سویرے ہی سے شہید رہبر کے عقیدت مند دماوند اسٹریٹ، میدان امام حسین، انقلاب اسٹریٹ، آزادی اسٹریٹ، میدان آزادی اور شہید لشکری ہائی وے پر جمع ہونا شروع ہو گئے تاکہ اس عظیم رہنما کو الوداع کہہ سکیں، جس نے اپنی پوری زندگی اسلام، انقلاب اسلامی اور ایران کی عزت و وقار کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔

تہران کے بعد کل قم میں تشییع کی جائے گی جبکہ عراق کے مقدس شہروں کربلا اور نجف میں تشییع کے بعد شہید امت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو جمعرات کو مشہد مقدس میں امام ھشتم حضرت علی ابن موسیٰ رضا علیہ السلام کے جوار میں دفن کیا جائے گا۔

شہید امام خامنہ ای ایرانی قوم کی آزادی اور خودمختاری کی علامت ہیں، نائب اسپیکر پارلیمنٹ

ایران کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر علی نیکزاد نے کہا کہ شہید امام خامنہ ای ایرانی قوم کی آزادی، عزت اور خودمختاری کی علامت تھے۔ امامِ شہید نے اپنی مسلسل جدوجہد، خدا پر کامل ایمان اور نیک اعمال کے ذریعے معاشرے میں دینی اقدار کو فروغ دیا اور انہیں مضبوط بنیاد فراہم کی۔

شدید ہجوم کے باعث امام حسینؑ میٹرو اسٹیشن پر سروس عارضی طور پر معطل

تہران میٹرو نے اپنے اعلان کیا ہے کہ امام حسینؑ اسکوائر کے اطراف غیر معمولی ہجوم اور خارجی راستوں کی بندش کے باعث امام حسینؑ میٹرو اسٹیشن کو اطلاع ثانوی تک عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، لہٰذا اس اسٹیشن پر نہ مسافروں کی آمد ہوگی اور نہ ہی انہیں اتارا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق اگر ہجوم میں مزید اضافہ ہوا تو مسافروں کی حفاظت اور آمد و رفت کو منظم رکھنے کے لیے قریبی میٹرو اسٹیشن بھی مرحلہ وار بند کیے جا سکتے ہیں، اور ٹرینیں وہاں رکے بغیر گزر جائیں گی۔

مقاومت، شہید رہبر کے سیاسی مکتب کا بنیادی ستون ہے، حجت الاسلام اختری

حجۃ الاسلام محمد حسن اختری نے شہید امام خامنہ ای کی تشییع جنازہ کے موقع پر شہید رہبر کی قیادت کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ فرماتے تھے کہ دشمنوں نے امت مسلمہ میں تفرقہ پیدا کرنے کے لیے ایک کینسر کا پھوڑا قائم کیا تاکہ مسلمانوں میں اختلافات پیدا کر کے ان پر تسلط حاصل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسی بنا پر شہید رہبر مقاومت کو کبھی ثانوی مسئلہ نہیں سمجھتے تھے بلکہ اسے اسلامی جمہوریہ ایران کے بنیادی اور مرکزی اصولوں میں شمار کرتے تھے۔

اختری نے مزید کہا کہ اگر شہید رہبر کی تقاریر اور بیانات کا جائزہ لیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ مقاومت، فلسطین کی حمایت، فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کے خاتمے کا موضوع ہمیشہ ان کی گفتگو کے بنیادی محوروں میں شامل رہا ہے۔

تہران؛ رہبرِ شہید امام خامنہ ای کے جسدِ خاکی کے ہمراہ عوام کا جمع غفیر آزادی اسکوائر کی جانب رواں دواں

News ID 1940158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • سید زاہد حسین جعفری PK 08:48 - 2026/07/06
      0 0
      اے کاش ھم بھی کربلا میں ہوتے۔ اے کاش ھم بھی اپنے والد کے جنازے میں شریک ہوتے 😭😭😭😭😭😭
    • سید زاہد حسین جعفری PK 08:48 - 2026/07/06
      0 0
      اے کاش ھم بھی کربلا میں ہوتے۔ اے کاش ھم بھی اپنے والد کے جنازے میں شریک ہوتے 😭😭😭😭😭😭