4 جولائی، 2026، 3:55 PM

سعودی حکمرانوں کی خواہش کے برخلاف یمنی وفد تہران پہنچ گیا، انصار اللہ

سعودی حکمرانوں کی خواہش کے برخلاف یمنی وفد تہران پہنچ گیا، انصار اللہ

انصار اللہ کے سینئر رہنما عبدالسلام جحاف نے کہا کہ یمنی وفد سعودی حکمرانوں کی خواہش کے برخلاف شہید رہبر انقلاب کی تشییع میں شرکت کے لیے تہران پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ یمن کے سینئر رکن عبدالسلام جحاف نے کہا ہے کہ یمنی وفد سعودی حکمرانوں کی خواہش کے برخلاف شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تشییع کی تقریب میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالسلام جحاف نے اپنے بیان میں کہا کہ یمنی وفد کا تہران پہنچنا بظاہر ایک معمولی واقعہ دکھائی دے سکتا ہے، لیکن اس کی اہمیت اس سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ پیش آنے والے واقعات غیر معمولی اہمیت کے حامل ہوں گے، اس لیے اس پیش رفت کو صرف ایک عارضی واقعہ نہیں سمجھنا چاہیے۔

News ID 1940133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha