25 جون، 2026، 9:55 PM

امام حسینؑ کا خون مظلوموں کو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے، صدر پزشکیان

امام حسینؑ کا خون مظلوموں کو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ کا خون دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کو ظلم و جبر کے خلاف قیام اور استقامت کا درس دیتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم عاشورا کے موقع پر سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ ایک حقیقی حسینی معاشرہ عزت، وقار اور سربلندی کا حامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ امام حسینؑ کے پیغام کو محض الفاظ تک محدود رکھنے کے بجائے عملی زندگی میں نافذ کرنا ضروری ہے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ عدل و انصاف کا مظاہرہ صرف تقاریر اور نعروں میں نہیں بلکہ عملی اقدامات اور طرزِ حکمرانی میں نظر آنا چاہیے۔ اگر ہم خود کو امام حسینؑ کا پیروکار سمجھتے ہیں تو ہمیں اپنے کردار اور کارکردگی سے انصاف، حق اور انسانی اقدار کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عاشورا کا پیغام انسانیت، عزت، آزادی اور ظلم کے مقابلے میں ثابت قدمی کا پیغام ہے، جسے معاشرے کے تمام شعبوں میں عملی شکل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

News ID 1939989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha