10 جون، 2026، 9:37 AM

امریکی جارحیت کے جواب میں فوج اور سپاہ کا خطے میں امریکی اڈوں پر حملہ

امریکی جارحیت کے جواب میں فوج اور سپاہ کا خطے میں امریکی اڈوں پر حملہ

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی ایران کے بعض علاقوں میں امریکی فوج کی جارحیت کے جواب میں ایرانی فوج اور سپاہِ پاسدارانِ انقلاب نے خطے میں موجود بعض امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خاتم الانبیاء سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے بیان کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کے گرنے کو جواز بنا کر جنوبی ایران کے بعض علاقوں میں مداخلت کے ردعمل میں ایرانی مسلح افواج نے جوابی کارروائی کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی آرمی اور سپاہ پاسداران انقلاب نے مشترکہ کارروائی کے دوران خطے میں موجود بعض امریکی فوجی اڈوں پر طاقتور حملے کیے۔

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا مداخلت کو دہرایا تو خطے میں پہلے سے طے شدہ اہداف کے خلاف مزید وسیع اور شدید حملے کیے جائیں گے۔

News ID 1939675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha