2 جون، 2026، 12:34 PM

سپاہ کا جوابی وار؛ بحیرہ عمان میں امریکی۔صہیونی ملکیت کے جہاز پر میزائل حملہ

سپاہ کا جوابی وار؛ بحیرہ عمان میں امریکی۔صہیونی ملکیت کے جہاز پر میزائل حملہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق ایرانی جہاز "لیان اسٹار" پر امریکی حملے کے جواب میں بحیرۂ عمان میں امریکی۔صہیونی ملکیت کے ایک جہاز کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بحیرۂ عمان میں ایرانی جہاز لیان اسٹار پر امریکی حملے کے جواب میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی۔صہیونی ملکیت کے ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے ایرانی تجارتی جہاز "لیان اسٹار" پر حملے کے بعد سپاہ کی بحریہ نے جوابی آپریشن انجام دیا، جس کے دوران MSC Sariska نامی جہاز کو کروز میزائل کے ذریعے ہدف بنایا گیا۔

سپاہ پاسداران نے اس کارروائی کو مقابلہ بالمثل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی سمندری حدود اور قومی مفادات کے خلاف کسی بھی جارحیت کو بلا جواب نہیں چھوڑے گا۔

بیان میں مزید خبردار کیا گیا کہ خطے میں امریکی فوج کی جانب سے کسی بھی نئی کارروائی یا اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن اور سخت جواب دیا جائے گا۔

سپاہ کی بحریہ کے مطابق بحیرۂ عمان اور اطراف کے سمندری علاقوں میں ایران کی دفاعی اور آپریشنل نگرانی مکمل طور پر برقرار ہے اور ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رہیں گے۔

News ID 1939514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha