26 اپریل، 2026، 10:14 PM

ایران اور فرانس کے وزرائے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ، جنگ بندی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران اور فرانس کے وزرائے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ، جنگ بندی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

عراقچی نے فرانس کے ہم منصب کے ساتھ ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے جنگ بندی اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو جنگ بندی سے متعلق تازہ ترین صورتحال اور مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا اور اس عمل میں یورپی ممالک کے تعمیری کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر فرانس کے وزیر خارجہ نے سفارتی طریقۂ کار کی حمایت میں اپنے ملک کے مؤقف پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے تسلسل سے خطے میں امن قائم ہو سکے گا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے اور خطے کے دیگر فریقوں کے ساتھ بھی رابطے برقرار رکھنے پر تاکید کی۔

News ID 1939033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha