16 اپریل، 2026، 7:29 PM

حزب‌الله کے حملوں میں اسرائیلی فوج کے ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ

حزب‌الله کے حملوں میں اسرائیلی فوج کے ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ

غاصب اسرائیلی فوج کے حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے کاروائی کرتے ہوئے دشمن کے ٹینک اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب‌الله لبنان نے کہا ہے کہ مجاہدین نے اسرائیلی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جنوبی لبنان میں پیش قدمی کی کوشش کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے چار ٹینک اور دو بکتر بند گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج نے القنطرہ قصبے کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی، جس پر حزب‌الله کے جوانوں نے مزاحمت کی اور طیبہ کے علاقے سے الخزان کی جانب بڑھنے والی اسرائیلی فوجی یونٹ کو نشانہ بنایا۔ صبح ساڑھے پانچ بجے جھڑپیں شروع ہوئیں اور شدید فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

حزب‌الله نے کہا ہے کہ اس کارروائی میں جدید اور درست نشانہ بنانے والے ہتھیار استعمال کیے گئے، جس کے نتیجے میں چار ٹینک اور دو بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

تنظیم نے مزید دعوی کیا ہے کہ اس دوران اسرائیلی آبادی والے کئی علاقوں کریات شمونہ، کرمیئل، کفار گلعادی اور دیگر بستیوں پر بھی متعدد بار میزائل حملے کیے گئے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی علاقوں میں سائرن بجنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ حیفا کے جنوب میں ایک میزائل گرنے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گولان اور گلیلی کے کچھ علاقوں میں ڈرون حملے کے خدشے پر بھی سائرن بجائے گئے۔

News ID 1938904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha