مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عباس عراقچی اور بدر البوسعیدی کے درمیان پیر کے روز ایک ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب کو جنگ بندی سے متعلق پیش رفت اور خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا۔
عراقچی نے خطے کی صورتحال پر عمان کے ذمہ دارانہ اور اصولی مؤقف، خصوصاً ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے حوالے سے، سراہتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے تمام علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے اور اس عمل میں امریکہ کی مداخلت کو نقصان دہ قرار دیتا ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ نے ایران کے ذمہ دارانہ رویے، جنگ بندی کے تسلسل کو قبول کرنے اور سفارتی عمل میں شمولیت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد ہی خطے میں امن اور استحکام بحال ہوگا۔
آپ کا تبصرہ