8 اپریل، 2026، 4:00 AM

پاکستانی وزیراعظم نے ایران اور امریکا کے وفود کو بات چیت کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا

پاکستانی وزیراعظم نے ایران اور امریکا کے وفود کو بات چیت کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا

شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ہمراہ، لبنان اور دیگر تمام مقامات سمیت ہر جگہ فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ہمراہ، لبنان اور دیگر تمام مقامات سمیت ہر جگہ فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

وزیراعظم نے اس دانشمندانہ اقدام کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایک حتمی معاہدے پر مزید گفت و شنید کی غرض سے ان کے وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد مدعو کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہمیں پوری امید ہےکہ 'اسلام آباد مذاکرات' پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں گے اور ہم آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں شیئر کرنے کے خواہشمند ہیں۔

News ID 1938794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha