5 اپریل، 2026، 4:56 PM

حزب اللہ کی 24 گھنٹوں میں صہیونی فوج کے خلاف 41 کارروائیاں، الجلیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

حزب اللہ کی 24 گھنٹوں میں صہیونی فوج کے خلاف 41 کارروائیاں، الجلیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی فوجی ٹھکانوں پر 41 حملہ آور کارروائیاں انجام دیں جن میں خودکش ڈرون، میزائل اور توپخانے کا استعمال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی حکومت کے خلاف 41 حملہ آور کارروائیاں انجام دی ہیں۔

لبنانی نیوز ویب سائٹ العہد کے مطابق حزب اللہ کے مجاہدین نے خودکش ڈرونز کے ذریعے صہیونی فوج کے جبل الشیخ میں واقع ابتدائی وارننگ (Early Warning) آلات کو نشانہ بنایا۔

اسی کے ساتھ حزب اللہ نے بتایا کہ جنوبی علاقے میں قائم صہیونی فوج کی 146ویں ڈویژن کے آرٹلری بٹالین کے نئے قائم شدہ کمانڈ ہیڈکوارٹر پر بھی حملہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ان حملوں کے بعد الجلیل کے وسیع علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے اور صہیونی علاقوں میں اضطراب پھیل گیا۔

حزب اللہ نے مزید بتایا کہ صہیونی فوج کے فوجی اجتماع اور عسکری آلات کو متعدد مقامات پر بھاری میزائل اور توپخانے کی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا جن میں مارون الراس، عیناتا، القنطرہ، رشاف، البیاضہ اور غدماثا کی پہاڑی شامل ہیں۔

News ID 1938756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha