مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی فضاؤں میں دشمن کے مختلف جنگی طیارے ایرانی فضائی دفاع کے جال میں پھنس گئے، جس کے نتیجے میں امریکی اور صہیونی فضائیہ کے لیے ایک سیاہ دن رقم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں امریکی-صہیونی دشمن کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو مار گرائے جانے کی تفصیلات بیان کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران کے فضائی محافظوں نے ایک تاریخی معرکے میں ایک جنگی طیارہ اور پانچ دیگر اہداف کو مار گرا کر امریکہ اور صہیونی رژیم کی فضائیہ کے لیے ایران کی فضاؤں میں ایک سیاہ دن رقم کر دیا۔
سپاہ پاسداران کے فضائی دفاع کے مطابق، جدید فضائی دفاعی نظام نے خمین اور زنجان کی فضاؤں میں دو کروز میزائل تباہ کیے۔
اسی طرح اصفہان کی فضاؤں میں دو حملہ آور MQ-9 ڈرونز اور بوشہر کی فضاؤں میں ایک ہرمس ڈرون کو بھی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سپاہ کے فضائی دفاع نے وسطی ایران میں دشمن کے ایک جدید جنگی طیارے کو بھی کامیابی سے مار گرایا ہے۔ جبکہ طیارے کے پائلٹ کو بچانے کے لیے آنے والے ہیلی کاپٹرز بھی حادثات کا شکار ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ