3 اپریل، 2026، 11:38 AM

سپاہ پاسداران کے شدید حملے، صہیونی فوجی اڈے اور صنعتی و عسکری کمپنیوں کے دفاتر تباہ

سپاہ پاسداران کے شدید حملے، صہیونی فوجی اڈے اور صنعتی و عسکری کمپنیوں کے دفاتر تباہ

سپاہ پاسداران انقلاب کے میزائل اور ڈرون حملوں میں صہیونی فوجی اڈے اور صنعتی و عسکری مراکز تباہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ فضائی دفاعی کے دستوں نے یمن کے بہادر مجاہدین کے ساتھ مل کر وعدۂ صادق 4 کے تحت صہیونی حکومت کے فوجی مراکز، صنعتی و عسکری کمپنیوں اور مختلف اہم اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی مقدس رمز یا اباعبدالله الحسین(ع) کے ساتھ انجام دی گئی اور اس موقع پر شہید سپہبد قاسم سلیمانی، سپاہ بحریہ کے اعلی افسر شہید سردار بہنام رضائی اور شہید محمدعلی فتحعلی زادہ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

بیان کے مطابق یہ آپریشن مشترکہ اور ہم آہنگ اقدامات کے سلسلے میں انجام دیا گیا، جس کے نتیجے میں مقبوضہ علاقوں کے مرکز میں مسلسل اور شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

سپاہ پاسداران کے مطابق ان دھماکوں اور حملوں کے باعث مقبوضہ علاقوں میں پانچ ملین سے زائد افراد زیر زمین پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوگئے، جس سے صہیونی انٹیلیجنس اداروں کے لیے میدان جنگ کی حقیقت کو چھپانا اور مسخ کرنا ناممکن ہو گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس موج کے تحت صہیونی اہداف اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کے خلاف مسلسل، مرکب اور وسیع کارروائیاں جاری ہیں۔

News ID 1938728

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha