30 مارچ، 2026، 9:02 PM

میزائل اور ڈرون حملوں میں شدت، ہزاروں صہیونی پناہ گانوں میں چھپنے پر مجبور

میزائل اور ڈرون حملوں میں شدت، ہزاروں صہیونی پناہ گانوں میں چھپنے پر مجبور

اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل حملوں کے بعد نقب، ڈیمونا اور عراد میں خطرے کے سائرن بج اٹھے جبکہ لاکھوں صہیونی آبادکار پناہ گاہوں میں چلے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ پیر کے دن صرف ایک گھنٹے کے دوران ایران کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کے مختلف مقامات پر تین میزائل حملے کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق ان حملوں کے بعد اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے جس کے باعث بڑی تعداد میں صہیونی آبادکاروں کو پناہ گاہوں کی طرف جانا پڑا۔

صہیونی حکومت کی ہوم فرنٹ کمانڈ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل حملے کی نشاندہی کے بعد نقب، ڈیمونا اور عراد کے علاقوں میں ہنگامی سائرن فعال کر دیے گئے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ صرف ایک گھنٹے کے اندر ہونے والا تیسرا میزائل حملہ تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے کے انتباہ کے بعد نقب کے علاقے میں رہنے والے لاکھوں صہیونی آبادکار فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہو گئے۔

News ID 1938688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha