17 مارچ، 2026، 11:24 AM

ویٹکاف سے رابطے کے دعوے سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں، عراقچی

ویٹکاف سے رابطے کے دعوے سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی صدر کے نمائندے اسٹیو ویٹکاف کے ساتھ رابطے کے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں واضح کیا کہ ویٹکاف سے میرا آخری رابطہ اس وقت ہوا تھا جب امریکی صدر نے سفارت کاری کا خاتمہ اور ایران پر ایک اور غیر قانونی فوجی حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں ہوا اور جو دعوے اس کے برعکس کیے جا رہے ہیں وہ سراسر جھوٹ اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں۔  

سید عباس عراقچی کے بقول، ایسے بے بنیاد بیانات کا مقصد تیل کے خریداروں اور افکار عمومی کو دھوکہ دینا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مغربی ذرائع ابلاغ نے حال ہی میں ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ پس پردہ مذاکرات کی خبریں نشر کی تھیں، جنہیں ایران نے مکمل طور پر جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

News ID 1938546

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha