مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ تنہا ہورہا ہے۔ علاقائی اور عالمی اتحادی جنگ میں امریکہ کا ساتھ سے گریز کررہے ہیں۔
سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق خلیج فارس کے عرب ممالک ایران کے ساتھ جنگ میں امریکہ کا مکمل ساتھ دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔ ان ممالک کو خدشہ ہے کہ جنگ کا باقاعدہ حصہ بننے کی صورت میں ان کے اہم توانائی کے ڈھانچے اور معاشی استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان ممالک کو اس بات کی بھی فکر ہے کہ ایران کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ جنگ خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ اسی وجہ سے وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے ساتھ مکمل طور پر جڑنے سے احتیاط برت رہے ہیں۔
سی این این نے مزید بتایا کہ خطے کے کئی ممالک وسیع پیمانے پر جنگ کے تباہ کن اثرات سے بچنے کے لیے محتاط سفارتی حکمت عملی اختیار کر رہے ہیں اور کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ