23 فروری، 2026، 11:07 AM

ایران۔امریکہ جوہری مذاکرات کا تیسرا دور جمعرات کو جنیوا میں ہوگا، عمان کی تصدیق

ایران۔امریکہ جوہری مذاکرات کا تیسرا دور جمعرات کو جنیوا میں ہوگا، عمان کی تصدیق

عمان نے ایران۔امریکہ جوہری مذاکرات کے تیسرے دور کے وقت اور مقام کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ مذاکرات جمعرات کو جنیوا میں ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے ایران اور امریکا کے درمیان تیسرے دور کے مذاکرات کے وقت اور مقام کی تصدیق کر دی ہے۔

بدر بن حمد البوسعیدی نے، جو ایران اور امریکا کے بالواسطہ مذاکرات کی میزبانی کر رہے ہیں، اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں یہ تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات رواں ہفتے جمعرات کو جنیوا میں منعقد ہوں گے اور فریقین معاہدے کو حتمی شکل دینے کی جانب مثبت پیش رفت کے لیے کوشاں ہیں۔

عمان کی جانب سے اس خبر کی تصدیق ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ممکن ہے وہ جمعرات کو جنیوا میں امریکی نمائندے اسٹیو ویتکوف سے ملاقات کریں، تاکہ مذاکراتی عمل کی بحالی کی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

News ID 1938214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha