مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے جمعرات کی شب تہران میں روس اور چین کے سفیروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
کاظم غریب آبادی نے تہران میں روسی سفیر الیکسی دیدوف اور چینی سفیر کانگ پیوو کے ساتھ مشاورتی نشست کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں لکھا کہ روسی فیڈریشن اور عوامی جمہوریہ چین کے سفیروں کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں جنیوا میں جاری جوہری مذاکرات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت اور بعض دوطرفہ معاملات پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تینوں ممالک اہم امور پر قریبی مشاورت اور ہم آہنگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ