مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی فوج نے تحریک جہاد اسلامی کے کمانڈر سامی الدحدوح کو جنوبی غزہ میں ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا۔ فلسطینی مقاومتی تنظیم نے اپنے کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق، تنظیم کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے کمانڈر سامی الدحدوح کی تشییع جنازے میں مقامی شہریوں اور تنظیمی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے مقاومت کے حق میں اور غاصب صہیونی حکومت کے خلاف نعرے بلند کیے۔
آپ کا تبصرہ