12 فروری، 2026، 2:35 PM

ایران کے حقوق اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عباس عراقچی

ایران کے حقوق اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیرونی دباو کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کے حقوق، وقار اور عظمت پر کسی قسم کا سودا نہیں کیا جائے گا گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے حقوق، وقار اور عظمت کسی بھی صورت میں مذاکرات کا موضوع نہیں ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں عراقچی نے لکھا کہ لاکھوں ایرانی اسلامی انقلاب کی 47 ویں سالگرہ منانے کے لیے سڑکوں پر نکلے، جسے ماہرین 20 ویں صدی کا آخری عظیم انقلاب کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دہائیوں میں، اور خاص طور پر پچھلے ایک سال میں، ایران کو دو جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کے حملے اور بڑے دہشت گردانہ واقعات کا سامنا کرنا پڑا، مگر اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ مضبوط رہا۔ یہ استقامت کسی بیرونی طاقت کے سہارے پر نہیں بلکہ اپنے عوام پر اعتماد کی وجہ سے ملی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والا سال امن اور سکون کا سال ہوگا اور بات چیت جنگ پر غالب آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام پر معاہدہ ممکن ہے، لیکن صرف تب جب وہ منصفانہ اور متوازن ہو۔ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا، جیسا کہ آج لاکھوں ایرانیوں نے دوبارہ واضح کیا کہ ہمارے حقوق اور وقار قابل سمجھوتہ نہیں ہیں۔

News ID 1938007

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha