مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب کے نمائندے برائے قومی دفاع کونسل، ایڈمرل علی شمخانی نے ۲۲ بہمن کی ریلیوں کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی میزائل صلاحیتیں کسی بھی مذاکرات کا موضوع نہیں ہیں۔
انہوں نے امریکہ کو مشورہ دیا کہ موجودہ مذاکرات کو سنجیدگی سے جاری رکھے اور فوجی طاقت کے مظاہروں پر بھروسہ نہ کرے۔
شمخانی نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج کے کمانڈرز نے بار بار یہ واضح کیا ہے کہ حتیٰ کہ ایک محدود فوجی حملہ بھی ایران کے لیے جنگ کے آغاز کے مترادف ہوگا۔
آپ کا تبصرہ