مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سینئر نائب صدر محمدرضا عارف نے کہا ہے کہ 22 بہمن کی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت انقلاب اسلامی سے وابستگی اور قومی انسجام و ہم آہنگی کا مظہر ہے، جو ملک کی مذاکراتی ٹیم کے لیے مضبوط پشت پناہی فراہم کرتی ہے۔
ریلی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف نے کہا کہ عوامی شرکت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ لوگ قومی یکجہتی اور باہمی ہم آہنگی کے اصولوں پر قائم ہیں۔ یہی اجتماعی موجودگی ملک کے سفارتی نمائندوں کے لیے تقویت کا باعث بنتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ 22 بہمن کی ریلی حکام کے عزم اور ذمہ داری میں اضافہ کرتی ہے تاکہ وہ عوامی مشکلات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔
آپ کا تبصرہ