10 فروری، 2026، 5:54 PM

ایران کی سفارتی طاقت، مسلح افواج کی قوت کی مرہون منت ہے، عراقچی

ایران کی سفارتی طاقت، مسلح افواج کی قوت کی مرہون منت ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایران کی سفارتی قوت، ملک کی مسلح افواج کی اعلیٰ صلاحیتوں سے جنم لیتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایران کی سفارتی طاقت کی بنیاد ملک کی مسلح افواج کی بلند دفاعی صلاحیتوں پر استوار ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلامی انقلاب کی شاندار کامیابی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی بری فوج کے کمانڈر امیر حاتمی اور اعلیٰ فوجی کمانڈروں سے ملاقات کے دوران کہی۔ عراقچی نے اس موقع پر زور دیا کہ سفارت کاری کے میدان میں ایران کی کامیابیاں، درحقیقت مسلح افواج کی طاقت اور آمادگی کی مرہون منت ہیں۔

اس موقع پر ایرانی بری فوج کے اعلیٰ کمانڈروں نے، جنرل امیر حاتمی کی قیادت میں، تہران میں وزارت خارجہ کا دورہ کیا تاکہ ایران کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے فوجی اور سفارتی اداروں کے درمیان ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

سرلشکر حاتمی، اپنے ہمراہ اعلیٰ فوجی کمانڈروں کے ساتھ، وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شریک ہوئے، جہاں دفاعی میدان اور سفارت کاری کے درمیان مشترکہ کوششوں پر گفتگو کی گئی تاکہ ایران کی خودمختاری اور قومی سلامتی کا دفاع کیا جا سکے۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وزارت خارجہ میں بری فوج کے اعلیٰ حکام کی تشریف آوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ملک کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو سراہا۔

انہوں نے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے فوج اور سفارت کاری کے درمیان ہم آہنگی کو قومی ذمہ داری کے احساس سے جنم لینے والی ایک الٰہی نعمت قرار دیا اور کہا کہ یہی ہم آہنگی بیرونی سازشوں کے مقابلے میں ایران کی کامیابی کی ضامن ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ مختلف میدانوں میں، بالخصوص جوہری مذاکرات سمیت، قوت کے ساتھ ایران کی خارجہ پالیسی کے اہداف کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اس دوران انہوں نے 6 فروری کو مسقط میں ہونے والے مذاکرات میں زیر بحث آنے والے نکات سے بھی بری فوج کے کمانڈر اور ان کے ہمراہ وفد کو آگاہ کیا۔

News ID 1937967

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha