10 فروری، 2026، 8:58 AM

عراقچی کی علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، مسقط مذاکرات پر تبادلہ خیال

عراقچی کی علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، مسقط مذاکرات پر تبادلہ خیال

سید عباس عراقچی نے علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے باہمی اعتماد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر امور خارجہ سید عباس عراقچی نے ترکی، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں مسقط میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت سے انہیں آگاہ کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ان مذاکرات کو اچھا آغاز قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ امریکی ارادوں اور مقاصد کے حوالے سے پائے جانے والے عدم اعتماد کو دور کرنا نہایت ضروری ہے، تاکہ بات چیت بامعنی اور نتیجہ خیز ثابت ہوسکے۔

دوسری جانب ترکی، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے مسقط مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر تاکید کی کہ گفت و شنید کا تسلسل خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سیاسی و سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے اس عمل کی کامیابی کو علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔

News ID 1937956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha