26 جنوری، 2026، 5:01 PM

ایران پر حملہ پورے خطے کو آگ میں جھونک دے گا، روس کا امریکہ کو دوٹوک انتباہ

ایران پر حملہ پورے خطے کو آگ میں جھونک دے گا، روس کا امریکہ کو دوٹوک انتباہ

کریملن کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی اقدام سے خطے میں شدید عدم استحکام پیدا ہوگا، جبکہ ماہرین، مزاحمتی گروہ اور امریکی کانگریس کے ارکان بھی ٹرمپ انتظامیہ کی اشتعال انگیز پالیسیوں کو خطے کے لیے خطرناک قرار دے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کریملن کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے ایک پریس کانفرنس میں خبردار کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے کے نتیجے میں خطے میں شدید عدم استحکام پیدا ہو جائے گا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ روس کو امید ہے کہ تمام فریقین ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور مسائل کے حل کے لیے پرامن طریقۂ کار پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف اشتعال انگیز اور غیر سنجیدہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہرین ان بیانات کو واشنگٹن کی نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دے رہے ہیں، جس کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کو وائٹ ہاؤس کی ناجائز خواہشات کے سامنے جھکنے پر مجبور کرنا ہے۔

دوسری جانب مختلف مزاحمتی گروہوں نے ٹرمپ کے ان بیانات کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی پورے خطے کو آگ میں جھونک دے گی۔

اسی تناظر میں امریکی کانگریس کے ارکان نے بھی مغربی ایشیا میں ٹرمپ انتظامیہ کی کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کی مخالفت کرتے ہوئے ان اقدامات کے توانائی کی قیمتوں اور امریکی فوجیوں کی سلامتی پر پڑنے والے منفی اثرات سے خبردار کیا ہے۔

ایران نے ایک بار پھر اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے، تاہم اپنی سرزمین پر ہونے والی کسی بھی معمولی جارحیت کا بھرپور اور طاقت کے ساتھ جواب دینے سے گریز نہیں کرے گا۔

News ID 1937902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha