مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ونزوئلا کی قائم مقام صدر دلسی رودریگز نے صدر نکولس مادورو کے اغوا سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج نے اس واقعے کے وقت اعلیٰ حکومتی شخصیات کو قتل کی دھمکیاں دیں۔
ان کے مطابق، جب امریکی فوجیوں نے صدر مادورو کو اغوا کیا تو کابینہ کے اہم ارکان کو صرف 15 منٹ کی مہلت دی گئی اور کہا گیا کہ اگر انہوں نے واشنگٹن کے مطالبات کے مطابق تعاون نہ کیا تو سب کو قتل کر دیا جائے گا۔
دلسی رودریگز نے بتایا کہ دھمکیوں کا آغاز اغوا کے پہلے ہی لمحے سے ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اہلکاروں نے وزیر داخلہ دیوسدادو کابلو، پارلیمنٹ کے اسپیکر خورخے رودریگز اور خود انہیں واضح الٹی میٹم دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ تھی، تاہم وہ اور ان کے ساتھی اس کے باوجود کسی بھی انجام کے لیے تیار تھے۔
رپورٹ کے مطابق، امریکا نے ابتدا میں دعویٰ کیا تھا کہ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ مارے جا چکے ہیں، لیکن بعد میں یہ حقیقت سامنے آئی کہ انہیں اغوا کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ