24 جنوری، 2026، 7:46 PM

امریکہ و صہیونی حکومت کو ایران میں 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں شکست ہوئی، قالیباف

امریکہ و صہیونی حکومت کو ایران میں 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں شکست ہوئی، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ داعش کے طرز پر دہشت گردی دشمن کی سازش تھی، لیکن عوام اور حکومت نے بہادری و جرأت کے ساتھ انہیں جنگ 12 روزہ سے بھی زیادہ رسواکن شکست دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی حمایت یافتہ داعشی دہشت گردی ایران میں 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ناکام ہوگئی۔ یہ شکست جنگ 12 روزہ کی شکست سے بھی زیادہ رسوا کن اور شرمناک تھی۔

قالیباف نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کی جنگ 12 روزہ اور حالیہ دہشت گردی کے دوران بہادری اور قربانیوں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گذشتہ دنوں فسادات کے دوران دشمن کے آلہ کاروں نے اسی طرح کے جرائم کیے جیسے داعش کے دہشت گرد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دہشت گرد عناصر مکمل طور پر امریکہ، صہیونی حکومت اور ان کے اتحادیوں کے تربیت یافتہ تھے اور ان کا مقصد ایران میں فساد اور تباہی پھیلانا تھا۔ قالیباف نے شہداء اور زخمیوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہت سے جوانوں کا سر کاٹا گیا، کچھ کو زندہ جلایا گیا اور کئی شدید زخمی ہوئے، مگر وہ شجاعت کے ساتھ میدان میں ڈٹے رہے۔

اسپیکر نے کہا کہ ایران کے سیکورٹی اہلکار مظلوم تھے مگر انہوں نے اپنی دینی و قومی غیرت میں کوئی کمی نہیں آنے دی اور قرآن، اہل بیت(ع) اور امام(ره) کے ساتھ اپنے عہد سے ہرگز نہیں ہٹے۔

قالیباف نے بتایا کہ دشمن نے ایران میں پیجر دھماکوں کی طرح منظم کارروائیاں کیں، مگر سپاہ پاسداران اور دیگر فورسز کی بہادری اور خدا کی نصرت سے دشمن کو 48 گھنٹوں کے اندر شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

News ID 1937872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha