24 جنوری، 2026، 5:41 PM

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سید عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو کے دوران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایران کی حمایت کرنے پر اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں خطے کی تازہ صورتحال، عالمی حالات اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے اسلامی جمہوری ایران کی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان کا مؤقف دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون کے فروغ کی علامت ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات میں اضافے پر اتفاق اور معاہدوں کی تکمیل کے لئے جاری پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ایک سیاسی اور جانبدارانہ اقدام کے تحت امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت سے ایران مخالف قرارداد منظور کی۔ یہ قرارداد 25 ووٹوں کی حمایت، 7 ووٹوں کی مخالفت اور 14 ممالک کی غیر جانبداری کے ساتھ منظور کی گئی۔

چین، بھارت، پاکستان، عراق، انڈونیشیا، کیوبا اور ویتنام نے اس ایران مخالف قرارداد کے خلاف ووٹ دیا، جبکہ انگولا، مصر، ایتھوپیا، برازیل، گیمبیا، برونڈی، قطر، آئیوری کوسٹ، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ، کینیا، کویت، ملاوی اور جمہوریہ کانگو نے رائے شماری میں ووٹ نہیں دیا۔ ماریشس اس اجلاس میں غیر حاضر رہا۔
 

News ID 1937863

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha