19 جنوری، 2026، 2:45 PM

ہنگاموں میں ملوث عناصر کو نقصانات کی تلافی کرنی ہوگی، ایرانی چیف جسٹس

ہنگاموں میں ملوث عناصر کو نقصانات کی تلافی کرنی ہوگی، ایرانی چیف جسٹس

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہنگاموں اور فسادات میں ملوث عناصر کو مالی نقصانات کی تلافی کرنی ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے سیکورٹی فورسز اور سرکاری اہلکاروں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دن رات کوشش کرکے ملک میں امن و امان قائم کیا۔ دشمن اب بھی موقع کی تلاش میں ہیں لہذا مزید ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے ہونے والے واقعات کے بعد اب عدلیہ کا کام شروع ہوگیا ہے۔ دہشت گردوں اور شرپسندوں کے خلاف کیسز اور عوامی نقصانات کی درخواستوں پر سماعت کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف مقدمات میں باریک بینی اور سرعت عوامی حق ہے جس میں کسی قسم کی سستی کی گنجائش نہیں۔ 

چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ہنگاموں اور فسادات کے دوران سرکاری اور عوامی املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا۔ نقصانات میں براہ راست ملوث عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو نقصانات کی تلافی کرنی ہوگی۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں نقصانات کی تفصیلات کے بارے میں جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حجت الاسلام اژہ ای نے کہا کہ امریکی غدار صدر اور صہیونی حکومت کے  منحوس حکام سب مل کر دہشت گردوں کے ساتھ ایران کے خلاف میدان میں آگئے لیکن ایرانی عوام نے تاریخی یکجہتی کا مظاہرہ کرکے غداروں اور بیرون ملک ان کے آقاوں کو مایوس کردیا۔

News ID 1937759

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha