15 جنوری، 2026، 12:12 AM

مسلک من "حسینی" اور رہبر من "خمینی" ، پاکستانی سینیئر سیاستدان نے ٹرمپ کو آئینہ دکھا دیا

مسلک من "حسینی"  اور رہبر من "خمینی" ، پاکستانی سینیئر سیاستدان نے ٹرمپ کو آئینہ دکھا دیا

پاکستانی سابق وزیر خزانہ نے ایران کے خلاف امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ " میں بھی ایران کے انقلابی عوام سے ہم آواز ہوکر" مسلک من حسینی ، رہبر من خمینی کا نعرہ لگاتا ہوں"۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستانی سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیج پر لکھا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی سے بعض اختلافات کے باوجود، ایران کا نظام ختم کرنے کی سازش میں اسرائیلی حکومت کی ہر کوشش کا مخالف ہوں۔

انھوں نے لکھا ہے کہ اگر ایران میں اسرائيل کی ایما پر تبدیلی کی کوشش ہوتی ہے تو میں انقلاب اسلامی کے عوامی نعرے سے ہم زبان ہوکر کہوں گا "مسلک من حسینی رہبر من خمینی۔"

مسلک من "حسینی"  اور رہبر من "خمینی" ، پاکستانی سینیئر سیاستدان نے ٹرمپ کو آئینہ دیکھا دیا

پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے لکھا ہے کہ " میں امریکا کی خارجہ پالیسی کے چہرے سے نقاب ہٹادینے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔"

انہوں نے مزید کہا ہے کہ " ٹرمپ آشکارا طور پر کہتے ہیں کہ ان کا اصل مقصد تیل اور معدنیات پر قبضہ، علاقے پر تسلط جمانا اور اسرائیل کی لامحدود حمایت ہے۔"

پاکستان کے ممتاز سیاستداں اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے لکھا ہے کہ امریکا کے سبھی نام نہاد لبرل رہنماؤں نے بھی یہی کام کیا ہے لیکن خود کو ڈیموکریسی اور انسانی حقوق کے دعوؤں کے پیچھے چھپایا ہے۔

News ID 1937701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha