مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے غیر ملکی کرنسی اور سبسڈیز کے حوالے سے نیا نظام متعارف کرانے کا مقصد معاشرے کے ہر طبقے کو انصاف فراہم کرنا ہے۔
ایرانی قومی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سبسڈیز کے بارے میں حکومتی پالیسی بدلنے کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی مشکلات کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والوں اور شرپسندوں کو الگ الگ نظر سے دیکھتی ہے۔ حکومت تاجروں اور دوکانداروں کے مطالبات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ان کی موجودگی میں راہ حل کے لیے کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر پرامن احتجاجی مظاہروں کو پرتشدد بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس کے پیچھے امریکہ اور صہیونی حکومت کا ہاتھ ہے۔ واشنگٹن اور صہیونی حکومت بارہ روزہ جنگ میں شکست کا بدلہ لینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
صدر پزشکیان نے سیکورٹی فورسز اور عدلیہ کو حکم دیا کہ شرپسند عناصر کے ساتھ اپنی ہاتھوں سے نمٹ لیں۔
آپ کا تبصرہ