مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی قوم مسلح دہشت گردوں کے خلاف پوری طرح متحد ہے۔
پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قالیباف نے کہا کہ دشمن کی سازشوں اور بحرانی دور سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف کثیر الجہتی وار شروع کی ہے۔ روایتی جنگ میں ناکامی کے بعد اقتصادی جنگ اور دہشت گردی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ تاہم پوری قوم دشمن کے خلاف متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں درپیش مہنگائی کے پیش نظر اعلی حکام پرامن مظاہرین کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کریں گے تاکہ عوام کی معاشی مشکلات حل ہوجائیں۔
آپ کا تبصرہ