8 جنوری، 2026، 5:08 PM

بیروت دورے کے دوران خطے کی سیکورٹی پر مشاورت ہوگی، ایرانی وزیر خارجہ

بیروت دورے کے دوران خطے کی سیکورٹی پر مشاورت ہوگی، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنان پہنچنے پر کہا ہے کہ بیروت میں سینئر لبنانی حکام کے ساتھ علاقائی خطرات اور سلامتی کے مسائل پر مشاورت ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی لبنان کے دورے پر بیروت پہنچ گئے ہیں جس کا مقصد لبنانی حکام کے ساتھ علاقائی سلامتی کے چیلنجز اور خطرات پر مشاورت کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جمعرات کو بیروت کے رفیق حريري بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ آج اور کل وہ سینئر لبنانی حکام سے ملاقات کریں گے اور بنیادی طور پر علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خطے کو اس وقت سنگین چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے، جس کی بنیادی وجہ صہیونی حکومت ہے۔

عراقچی نے کہا کہ پچھلے دو سالوں میں ایران اور لبنان سمیت سات ممالک اسرائیلی حملوں کا شکار رہے ہیں اور لبنان کے کچھ حصے ابھی بھی اسرائیلی قبضے میں ہیں، جبکہ گزشتہ سال ہونے والی جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کی گئی۔

وزیر خارجہ نے زور دیا کہ ان کا دورہ اس لیے اہم ہے کہ لبنان کے سینئر حکام کے ساتھ ان خطرات پر قریبی مشاورت کی جائے گی۔ ایران اس وقت تمام علاقائی ممالک کے ساتھ مشاورت کررہا ہے اور لبنان کا دورہ ایک حساس اور اہم موقع پر ہورہا ہے۔

News ID 1937601

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha