8 جنوری، 2026، 8:56 AM

ایرانی پارلیمنٹ نے مکہ معاہدے میں شمولیت کی منظوری دے دی

ایرانی پارلیمنٹ نے مکہ معاہدے میں شمولیت کی منظوری دے دی

ایرانی پارلیمنٹ نے بدعنوانی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے مکہ معاہدے میں شمولیت کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدعنوانی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے مکہ معاہدے میں شمولیت کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

بدھ کے روز ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں اس بل کے حق میں 198 میں سے 162 ووٹ، مخالفت میں 9 ووٹ پڑے 4 اراکین غیر حاضر تھے۔ 

اس منظوری کے تحت ایرانی حکومت کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے مابین بدعنوانی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے متعلق مکہ معاہدے میں شامل ہو، جس میں ایک تمہید اور 23 شقیں شامل ہیں، جیسا کہ اس کے ضمیمے میں درج ہے۔

قانون کے ضمیمے کی شق نمبر 2 کے مطابق، وزارتِ انصاف اور وزارتِ خارجہ اس قانون پر عملدرآمد سے متعلق سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ کی قانونی و عدالتی کمیٹی کو پیش کرنے کی پابند ہوں گی۔

News ID 1937590

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha