7 جنوری، 2026، 4:32 PM

عباس عراقچی کا کویتی وزیر خارجہ کو خط، دوطرفہ امور پر تبادلۂ خیال

عباس عراقچی کا کویتی وزیر خارجہ کو خط، دوطرفہ امور پر تبادلۂ خیال

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کویتی وزیر خارجہ کو ایک تحریری پیغام ارسال کیا ہے، جو کویت میں ایران کے سفیر کے ذریعے متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کویت میں ایران کے سفیر محمد توتونچی نے کویتی وزارت خارجہ میں ایشیائی امور کے معاون وزیر خارجہ سامح جوہر حیات سے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی جانب سے اپنے کویتی ہم منصب کے نام تحریری پیغام باضابطہ طور پر حوالے کیا۔

اس ملاقات کے دوران ایران اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

News ID 1937579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha