4 جنوری، 2026، 10:51 PM

امارات ایئرلائن کی ایران کے لیے پروازیں بدستور جاری، افواہوں کی تردید

امارات ایئرلائن کی ایران کے لیے پروازیں بدستور جاری، افواہوں کی تردید

امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کے نائب سربراہ نے ایران کے لیے امارات ایئرلائن کی پروازوں کی منسوخی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات کی کسی بھی پرواز کو منسوخ نہیں کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کے نائب سربراہ نے ایران کے لیے امارات ایئرلائن کی پروازوں کی منسوخی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات کی کسی بھی پرواز کو منسوخ نہیں کیا گیا، صرف ایک پرواز کے اوقات میں عارضی تبدیلی کی گئی ہے۔

امام خمینی ایئرپورٹ سٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز جواد صالحی نے مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امارات کے درمیان چلنے والی تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں اور کسی قسم کی کنسلی نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ امارات ایئرلائن ایران کے لیے ہفتہ وار مجموعی طور پر 17 پروازیں آپریٹ کرتی ہے، جن میں ہفتے کے چار دن دو جبکہ تین دن تین پروازیں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات تجارتی وجوہات یا مسافروں کی تعداد کے پیش نظر پروازوں کے اوقات میں ردوبدل کیا جاتا ہے، جسے منسوخی نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

جواد صالحی نے مزید کہا کہ کم رش والے سیزن کے دوران ایئرلائنز عموماً اپنے شیڈول میں معمولی تبدیلیاں کرتی ہیں۔ موجودہ صورتحال میں بھی امارات کی ایک پرواز کے اوقات 10 جنوری تک تبدیل کیے گئے ہیں، تاہم پرواز بدستور جاری رہے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اور امارات کے درمیان تمام طے شدہ پروازیں برقرار ہیں اور مسافروں کو کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔

News ID 1937528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha