4 جنوری، 2026، 10:45 PM

خودمختاری کے تحفظ کے لیے پوری فوج ہائی الرٹ ہے، وینزویلائی وزیر دفاع

خودمختاری کے تحفظ کے لیے پوری فوج ہائی الرٹ ہے، وینزویلائی وزیر دفاع

وینزویلا کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی خودمختاری کو یقینی بنانے کے لیے مسلح افواج کو ملک بھر میں متحرک اور ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو لوپز نے آج اتوار کو اعلان کیا ہے کہ امریکی آپریشن کے دوران صدر مادورو کی سیکیورٹی ٹیم کے ارکان کی ایک بڑی تعداد جاں بحق ہو گئی ہے۔

وینزویلا کے وزیر دفاع نے اس حوالے سے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کو ملک بھر میں خودمختاری یقینی بنانے کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بحیرہ کیریبین میں امریکہ کی مہینوں سے جاری لشکر کشی اور فوجی تحرکات کے بعد، ہفتے کے روز علی الصبح اس ملک کی مسلح افواج نے ٹرمپ کے حکم پر وینزویلا کی سرزمین پر براہ راست جارحیت کی۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے کے دوران کئی اہم فوجی مراکز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

اسی کے ساتھ، امریکی صدر نے اعلان کیا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو ایک خصوصی آپریشن کے دوران حراست میں لے لیا گیا ہے۔

News ID 1937527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha