3 جنوری، 2026، 1:50 PM

ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات، وینزویلا کا ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی

ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات، وینزویلا کا ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی

وینزویلا نے امریکی مداخلت پسندانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے بیانات کے خاتمے اور ایران کی خودمختاری کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کے بعد وینزویلا نے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعلان اور امریکی مداخلت پسندانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل کے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر جاری بیان میں کہا گیا کہ بولیواری جمہوری وینزویلا کو امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حالیہ مداخلت آمیز بیان پر گہری تشویش ہے۔ وینزویلا ایران کو ایک برادر ملک سمجھتا ہے اور اس کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دھمکی آمیز زبان کا استعمال اقوام متحدہ کے منشور کے بنیادی اصولوں سے انحراف ہے اور ایسے بیانات سے نہ صرف عالمی امن کو خطرات لاحق ہوتے ہیں بلکہ باہمی احترام اور سفارتکاری پر مبنی حل کی راہ میں بھی رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔

بیان میں اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی گئی کہ ایران کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اندرونی خلفشار کو ہوا دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جو پانچویں نسل کی جنگ کا حصہ سمجھی جاتی ہیں۔

News ID 1937491

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha