مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں پارلیمانی انتخابات کے بعد وزارت عظمی کے لیے کئی امیدواروں کے نام سامنے آئے تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے طے شدہ طریقۂ کار کے تحت صرف ان سیاسی گروہوں کو امیدوار نامزد کرنے کا حق حاصل ہے جن کے پاس پارلیمان میں 25 سے زائد نشستیں ہوں۔ ان میں اتحاد برائے تعمیر و ترقی، دولت قانون اور صادقون شامل ہیں، جس کی قیادت قیس الخزعلی کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ قیس الخزعلی پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ وہ وزارت عظمی کی دوڑ میں حصہ لینے کا ارادہ نہیں رکھتے، جس کے بعد اصل مقابلہ نوری المالکی اور محمد شیاع السودانی کے درمیان تصور کیا جا رہا ہے۔
تاہم ذریعے کے مطابق محمد شیاع السودانی کو اپنے پہلے دور میں منفی کارکردگی کے باعث اس مقابلے سے خارج کر دیا گیا ہے، اور ان کی جگہ کسی نئے متبادل امیدوار کو پیش کیا جانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ