مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ٹی وی چینل 14 نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی نمائندہ مورگان اورتگاس سید مقاومت حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کے دوران مقبوضہ فلسطیب کے دورے پر تھی تو اس وقت اس نے انتہائی سنگ دلی اور وحشی گری کا اظہار کرتی ہوئی تل ابیب کو یہ تجویز دی کہ وہ بیروت میں سید حسن نصراللہ کے جنازے کی تقریب کو بمباری کا نشانہ بنائے۔
واضح رہے شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع میں خواتین اور بچوں سمیت بے شمار لبنانی و غیر لبنانی شریک تھے اور جنازے کے دوران اسرائیلی جنگی طیارے بیروت کی فضاؤں میں پرواز بھی کرتے رہے۔
امریکی نمائندہ کی جانب سے یہ تجویز ایک بار پھر اس حقیقت کو آشکار کرتی ہے کہ امریکی حکام کس قدر درندہصفت سوچ رکھتے ہیں اور عام شہریوں کی جان کی کوئی قدر نہیں کرتے۔ صرف اس اسٹیڈیم میں جہاں تشییع جنازہ منعقد ہوئی، لاکھوں افراد موجود تھے، جنہیں اس حملے کا نشانہ بنایا جا سکتا تھا۔
آپ کا تبصرہ