1 دسمبر، 2025، 9:44 AM

ترک وزیر خارجہ کی ایرانی صدر سے ملاقات، خطے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق  

ترک وزیر خارجہ کی ایرانی صدر سے ملاقات، خطے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق  

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی ملاقات میں خطے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان کی ملاقات میں خطے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔  

اتوار کی شام ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ایرانی صدر نے ملاقات میں ایران اور ترکی کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو دیرینہ، حقیقی اور مزید وسعت کے امکانات سے بھرپور قرار دیا۔ پزشکیان نے کہا کہ اگر اسلامی ممالک یکجہتی، ہم آہنگی اور مشترکہ تجربات کی بنیاد پر متحدہ عزم کے ساتھ عمل کریں تو کوئی بیرونی طاقت مسلم ممالک کے لیے مسائل پیدا نہیں کر سکے گی۔  

صدر نے زور دیا کہ اسلامی ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے موجودہ بحرانوں کی بڑی وجہ سازشیں اور مداخلت کرنے والے عناصر کی دانستہ کوششیں ہیں، جو اختلافات کو ہوا دے کر خطے پر غلط پالیسیاں مسلط کرنا چاہتے ہیں اور مسلم ممالک کی ترقی و پیشرفت کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔  

یورپ کی مثال دیتے ہوئے پزشکیان نے کہا کہ صدیوں کی جنگوں اور تنازعات کے باوجود یورپی ممالک قریب آئے، مشترکہ مالیاتی و سیاسی ڈھانچے قائم کیے اور تجارت و ٹرانزٹ کے نیٹ ورکس کو مربوط بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا، جو کہیں زیادہ گہرے ثقافتی و تہذیبی اشتراکات رکھتی ہے، اسی طرح تجارتی، علمی اور ثقافتی روابط کو جوڑ کر اجتماعی ترقی اور ہم آہنگ تعاون حاصل کر سکتی ہے۔  

پزشکیان نے زور دیا کہ ایسے وقت میں جب مشترکہ دشمن مسلم ممالک پر دباؤ بڑھا رہے ہیں، اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کی ترقی میں سہولت فراہم کرنی چاہیے اور موجودہ چیلنجز کو پیچیدہ نہیں بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا: ہم بھائی ہیں اور ہمیں اپنے تعلقات کو وسعت دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجارت، سائنس اور ثقافت سے گزرنے والی سرحدوں کو کبھی دہشت گردی یا ہتھیار عبور نہیں کر سکتے۔  

اپنی جانب سے فیدان نے ترک صدر کی گرمجوشی پر مبنی سلام پزشکیان تک پہنچایا اور ایک خصوصی پیغام دیا جس میں تہران اور انقرہ کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور علاقائی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔  

فیدان نے اسلامی دنیا کے بارے میں پزشکیان کے مخلصانہ اور اصولی نقطہ نظر کی تعریف کی اور کہا کہ ترکی ان خیالات کے ساتھ مکمل طور ہم خیال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کے اندرونی اختلافات نے قیمتی وقت ضائع کیا ہے اور موجودہ عالمی صورتحال مشترکہ اور اجتماعی تعاون کی متقاضی ہے۔ 

ترک وزیر خارجہ نے زور دیا کہ اب وقت ہے کہ اسلامی ممالک مربوط اور منصفانہ اقدامات کے ذریعے تعاون کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور ترکی سمیت دیگر مسلم ممالک مل کر امتِ مسلمہ کو درپیش بڑے رکاوٹوں کو دور کر سکتے ہیں۔  

ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے فیدان نے کہا کہ انقلاب کی فتح کے بعد ایران غیر معمولی رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

News ID 1936839

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha