26 نومبر، 2025، 2:54 PM

جاپان کا ایرانی صوبہ خوزستان کے ساتھ ماحولیاتی تعاون پر آمادگی کا اظہار 

جاپان کا ایرانی صوبہ خوزستان کے ساتھ ماحولیاتی تعاون پر آمادگی کا اظہار 

جاپانی سفارتکار نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے صوبہ خوزستان کے ساتھ ماحولیاتی مسائل کے حل میں تعاون کے لیے تیار ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خوزستان کے شہر اہواز کے قائم مقام میئر سے ملاقات میں جاپانی سفارتکار نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے صوبہ خوزستان کے ساتھ ماحولیاتی مسائل خصوصاً فضائی آلودگی اور آبی وسائل کے انتظام کے شعبے میں تعاون کے لیے تیار ہے۔  

جاپانی سفارتکار نے اہواز کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز اور کچرے کے انتظام کے مسائل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کا تجربہ ان شعبوں میں مقامی حکام کے لیے مؤثر حل فراہم کر سکتا ہے۔  

انہوں نے خوزستان کے گورنر کے ساتھ اپنی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان سِسٹر سٹی تعلقات قائم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کی بنیاد تاریخی شاہراہِ ریشم پر موجود روابط ہیں۔  

جاپانی سفیر نے ایران کی توانائی اور تیل کے وسائل کے حوالے سے اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔  

مزید برآں، جاپانی سفارتکار نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ پابندیاں اٹھنے کے بعد جاپانی کمپنیاں ایران میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتی ہیں۔

News ID 1936752

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha