15 نومبر، 2025، 11:29 AM

انڈونیشیا 2025: ایرانی طلبہ کی شاندار کارکردگی، گولڈ میڈل اور خصوصی انعامات

انڈونیشیا 2025: ایرانی طلبہ کی شاندار کارکردگی، گولڈ میڈل اور خصوصی انعامات

انڈونیشیا میں عالمی سائنس و اختراعات مقابلوں میں ایرانی طلبہ نے تین طلائی تمغے اور ایک خصوصی انعام جیت کر دنیا کی سائنسی طاقتوں میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا میں 12 تا 15 نومبر 2025 کو منعقدہ عالمی سائنس و اختراعات مقابلوں میں 24 ممالک کے 800 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی۔ ان مقابلوں میں ایرانی طلبہ نے تین طلائی تمغے اور ایک خصوصی انعام حاصل کر کے نمایاں کارکردگی دکھائی اور دنیا کی سائنسی طاقتوں میں اپنا نام درج کرایا۔  

ایرانی ٹیم کے سربراہ مہدی رشیدی‌جہان نے کہا کہ طلبہ نے سخت مقابلے کے باوجود کم نظیر کامیابی حاصل کی اور ایران کو عالمی سطح پر علم و ٹیکنالوجی کے صفِ اول میں لا کھڑا کیا۔  

ایرانی ٹیم نے بایو ٹیکنالوجی، ٹیکنالوجی و مصنوعی ذہانت، ریاضی، انجینئرنگ، کیمیا اور نینو کے شعبوں میں حصہ لیا۔ رامان نفریه نے بایو ٹیکنالوجی میں طلائی تمغہ اور خصوصی انعام جیتا، رادین عباسی اور سام رشیدی نے انجینئرنگ میں طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ متین حیاتی نے مصنوعی ذہانت میں طلائی تمغہ جیت کر نمایاں مقام حاصل کیا۔

News ID 1936502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha