13 نومبر، 2025، 1:34 PM

امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں، بیلسٹک میزائل پروگرام کو نشانہ بنایا گیا

امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں، بیلسٹک میزائل پروگرام کو نشانہ بنایا گیا

امریکی محکمۂ خزانہ نے ایران، چین، ترکی، امارات اور دیگر ممالک کے 32 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون پروگرام سے منسلک نیٹ ورکس کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق ان پابندیوں کا ہدف ایران سمیت متحدہ عرب امارات، ترکی، چین، ہانگ کانگ، بھارت، جرمنی اور یوکرین میں سرگرم 32 افراد اور ادارے ہیں جو ایران کے میزائل و بغیر پائلٹ طیارہ پروگرام کے لیے پرزہ جات اور تکنیکی سامان فراہم کرتے ہیں۔

امریکی محکمۂ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدامات ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون نیٹ ورکس کو کمزور کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا میزائل اور ڈرون پروگرام مکمل طور پر دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور کسی ملک کے خلاف جارحیت کے لیے نہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق واشنگٹن اور اس کے اتحادی ایران کے پرامن دفاعی اور جوہری پروگرام کو سیاسی دباؤ کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

News ID 1936458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha