12 نومبر، 2025، 11:21 PM

شہید طهرانی‌مقدم کا میزائل پروگرام، ایران کی قوت کا راز، آیت‌الله جنتی

شہید طهرانی‌مقدم کا میزائل پروگرام، ایران کی قوت کا راز، آیت‌الله جنتی

آیت‌الله احمد جنتی نے کہا کہ شہید حسن طهرانی‌مقدم کی میراث یعنی میزائل پروگرام اور شہداء کی قربانیاں ایران کے اقتدار کی بنیاد ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شورائے نگہبان کے سربراہ آیت‌الله احمد جنتی، نے شہید حسن طہرانی‌مقدم کی برسی کے موقع پر کہا کہ آج کا دن "قومی ایرو اسپیس دن" کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے شہید اور ان کے مخلص ساتھیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ خداوند انہیں اولیائے الٰہی کی ہم نشینی عطا کرے۔  

آیت‌الله جنتی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہید طہرانی‌مقدم کو باوقار سپاہی، ممتاز دانشمند اور بے ریا انسان قرار دیا، اور یہ اوصاف نوجوانوں کے لیے رہنمائی کا راستہ ہیں۔  

انہوں نے مزید کہا کہ شہید طهرانی‌مقدم نے عملی میدان میں ثابت کیا کہ اگر حضرت علیؑ کا فرمان "العِلمُ سُلطانٌ، مَن وَجَدَهُ صالَ بِهِ، ومَن لَم یَجِدهُ صیلَ عَلَیهِ" صحیح طور پر سمجھا جائے اور علمی حرکت کی بنیاد بنایا جائے، تو اسلامی معاشرہ لازماً اقتدار حاصل کرے گا۔  

شورائے نگہبان کے سربراہ نے یاد دلایا کہ شہید حاجی‌زاده، محمود باقری اور سپاہ پاسداران کے ایرو سپیس کے مجاہدین نے بھی اسی راہ میں جدوجہد کی۔ ان کی مخلصانہ کوششوں کا نمایاں نتیجہ یہ تھا کہ ایران ۱۲ روزه جنگ میں صہیونی رژیم اور اس کے حامیوں کے حملوں سے محفوظ رہا۔

News ID 1936453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha