مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی چین کو خام تیل کی برآمدات نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں، جو مئی 2018 کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔ یہ وہ وقت تھا جب امریکہ نے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد ایران پر دوبارہ سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔
بین الاقوامی شپمنٹ ٹریکنگ ادارے ٹینکر ٹریکرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ چار ہفتوں کے دوران ایران نے روزانہ تقریبا 2.3 ملین بیرل خام تیل چین کو برآمد کیا، جو 2018 کے ابتدائی مہینوں کے بعد سب سے زیادہ مقدار ہے۔
تیل کے امور کے ماہر ہمایوں فلک شاہی نے گذشتہ مہینے کہا تھا کہ ایران کی یومیہ تیل فروخت 2.1 ملین بیرل تک پہنچ چکی ہے، جو ملک کے لیے ایک نیا ریکارڈ تصور کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اس وقت امریکہ کی سخت ترین تیل پابندیوں کی زد میں ہے، جن کا مقصد ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک لانا تھا، تاہم ایرانی ٹینکرز پابندیوں کے باوجود دنیا بھر میں آزادانہ طور پر نقل و حرکت کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ